لوسٹوری از ایرچ سیگل (مترجم ستار طاہر)

Love Story by Erich Segal Urdu Translation PDF 

ایرچ سیگل کے ناول "لو سٹوری" کو جس نے بھی پڑھا بے اختیار اس کے آنسو نکل آئے۔ یہ ناول محبت کی ایک نئی تفسیر ہے جو ایک نئی جہت کی طرف اشارہ کرتی ہے اور اسی وجہ سے اسے عالمگیر مقبولیت حاصل ہوئی اور یہ کروڑوں کی تعداد میں شائع ہوا اور نوجوانوں کا پسندیدہ ناول قرار دیا گیا۔

ناول نگار ایرچ سیگل امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں انگریزی ادبیات کے استاد تھے۔ لو سٹوری کو انھوں نے فلم کے لکھا تھا لیکن فلم بننے سے پہلے ناول شائع ہو گیا۔ اس ناول پر فلم بنی تو "نیوز ویک" اور "ٹائم" جیسے بین الاقوامی جرائد نے اسے کور سٹوری کی حیثیت سے شائع کیا اور جو رپورٹیں اس فلم سے متعلق دنیا بھر میں شائع ہوئیں ان کا لب لباب یہ تھا کہ یہ فلم دیکھنے والے بے اختیار رو دیتے تھے۔

ایک نقاد نے لکھا کہ جب فلم ختم ہوئی تو میں نے دیکھا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آنسو بہا رہے ہیں اور جو آنسو نہ بہا رہے تھے ان کی سرخ آنکھیں اس بات کی نشاندہی کرتے تھیں کہ وہ دل کھول کر رو چکے ہیں۔

خدا جانے اس ناول کو پڑھ کر لوگ کتنےآنسو بہا چکے ہیں اور کب تک بہاتے رہیں گے۔

اس ناول کا ترجمہ 1975ء میں ستار طاہر مرحوم کیا جو اب مارکیٹ میں ناپید ہے۔ میں نے اس نایاب ناول کو سکین کرکے اپ لوڈ کر دیا ہے جسے آپ نیچے دیئے ہوئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔



Comments