رنگ بھرے بادل فرانسو ساگاں
Wonderful Clouds By Francise Sagan Urdu Translation
فرانسو ساگاں ایک فرانسیسی ادیبہ ہیں۔ وہ میٹرک کے امتحان
میں فیل ہوئیں اور لکھنے لکھانے کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انھوں
نے اٹھارہ سال کی عمر میں ہی اپنا پہلا ناول لکھ ڈالا۔ اس کے بعد انھوں نے متعدد
کامیاب ناول لکھے اور ناول نگار کی حیثیت سے بے پناہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی۔
فرانسو ساگاں پینے پلانے، جوئے اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی
شوقین تھیں۔ ایک خوفناک حادثے کے بعدتیز رفتار ڈرائیونگ کا شوق تو اعتدال پر آگیا
تاہم دوسرے شوق بد ستور جاری رہے۔ فرانسو نے دو شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں۔
رنگ بھرے بادل فرانسو ساگاں کے خوبصورت Wonderful Clouds کا ترجمہ ہے جسے ستار طاہر نے اردو کے قالب میں ڈھالاہے۔ یہ وہی ستار طاہر ہیں جنھوں نے اردو سو عظیم کتابوں جیسی عدیم النظیر کتاب کا تحفہ دیا۔ رنگ بھرے بادل ایک نایاب و کمیاب ناول ہے۔ میں نے اسے سکین کرکے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے تاکہ آپ اس خوبصورت ناول کے مطالعے کا لطف اٹھا سکیں۔
Comments
Post a Comment